?️
سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے راستے کے بہت مشکل ہونے پر زور دیا۔
آئی 24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے امکان کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور
بلنکن نے خطے پر صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے گہرے اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ہو جاتا ہے کہ اس کے اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ اثرات مشرق وسطیٰ سے باہر بھی ہوں گے لہذ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ تبدیلی کا باعث ہوگا۔
تاہم انہوں نے اس راستے میں مشکلات اور پیچیدگیوں کو تسلیم کیا اور کہا کہ تل ابیب-ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا آسان نہیں ہے،اس مسئلہ میں کچھ واقعی مشکل مسائل ہیں جن پر ہم کام کر رہے ہیں۔
بلنکن نے مزید کہا کہ میں مشکلات پر بہت زیادہ رکنا نہیں چاہتا، لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس معاملے میں سرمایہ کاری کی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی اور اسرائیل نے بھی اس پر کام کیا ہے ،تاہم بہت سے مشکل عملی مسائل سے نمٹنا ضروری ہے، اور ہم کب مقصد تک پہنچ سکتے ہیں، ہمیں نہیں معلوم۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ کا منصوبہ
اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے ساتھ گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی وزارت خارجہ اور سفارت کاروں کی جانب سے کی جانے والی بھرپور اور بہت سی کوششوں کے باوجود تل ابیب اور ریاض کے درمیان کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
مشہور خبریں۔
سب سے زیادہ صحافیوں کو قید کرنے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:دنیا بھر میں سب سے زیادہ صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے
دسمبر
خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس
?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے
مارچ
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
ٹک ٹاک کی مجوزہ بندش پر امریکی سپریم کورٹ سماعت کرے گا
?️ 20 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکا
دسمبر
غزہ میں دائمی جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ
دسمبر
کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
?️ 6 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی
دسمبر
غزہ میں جنگ سے فرار ہونے والے سخت بحران مین مبتلا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:کنیسٹ کے ممبر مکی لیوی کی زیر صدارت ہونے والے اس
جنوری
عمران خان کی ’موجودہ بحرانوں‘ کے درمیان وزیر اعظم، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر کڑی تنقید
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مئی