سعودی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی عرب کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ دنوں اس ملک کے مشرقی علاقوں میں آل سعود کی جابرانہ تحریکوں میں شدت آنے کا انکشاف کیا ہے۔

العہدالجدید نیوز ایجنسی نے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے جابرانہ اقدامات میں شدت آنے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ان علاقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران 48 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں اکثریت طلباء اور طالبات اوردینی علماء کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں مشہور عالم دین عواض القرنی کے بیٹے ناصر القرنی نے کہا تھا کہ انہیں سعودی حکام کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور حکام نے ان کے والد کی رہائی کی درخواست کے بعد انہیں جیل یا پھانسی کی شدید دھمکیاں دی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وِدآؤٹ بارڈرز رپورٹرز تنظیم کا کہنا ہے سعودی عرب میں اب بھی کم از کم 32 صحافی نظر بند ہیں جو سعودی حکام کے ناروا سلوک کا شکار ہیں، اس کے علاوہ سعودی حکومت کسی بھی ایسے میڈیا کو بلاک کرتی رہتی ہے جو اس سے براہ راست وابستہ نہیں ہے اور ویب سائٹس پر پابندیاں عائد کرتی ہے،یاد رہے کہ اس تنظیم کی جانب سے حال ہی میں دنیا کے 180 ممالک میں میڈیا کی حالت کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق سعودی سب سے کم 170 ویں نمبر پر آیا۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کردیا

?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا

کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی)

صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک

یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی 

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی

”پاکستان کشمیریوں کیساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے“، مسرت عالم

?️ 22 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اعلی افسران کے شفاف احتساب کا عمل شروع

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)

ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے