🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے فوجی مفادات کو مجروح کرنے کی کوشش کرنے پر تین سعودی فوجیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے آج (ہفتے کے روز) ایک بیان میں اس وزارت سے وابستہ تین فوجیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا،العربیہ کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تینوں فوجیوں کی سزائے موت غداری کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ان تینوں افراد کو سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے کا مجرم قرار دیا گیا،سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) نے بھی سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پھانسی پانے والے افراد کےنام محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسیٰ بن قاسم حقوی ، حمود بن ابراہیم بن علی حازمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، ان افراد کو جنگی جرائم کے ٹریبونل کے حوالے کیا گیا تھا اور ان پر جو الزامات عائد کیے گئے تھے وہ ثابت ہوچکے ہیں،واس نے یہ بھی کہا کہ ان افراد کوسعودی عرب کے جنوبی علاقے کی کمان میں آج سزائے موت دی گئی،واضح رہے کہ سعودی عرب میں کسی پر بھی غداری کا الزام عائد کرنا نہایت آسان ہے کافی ہے کہ سعودی حکام کی پالیسیوں کے خلاف منھ کھول دے تو اس کو غدار کہہ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے پھر اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور بغیر مقدمہ چلائے برسوں کال کوٹھری میں گذارنا پڑتے ہیں،اس سے بھی برھ کر سعودی عہدہ دار اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے بھی اس حربے کو استعمال کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا
جون
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز
🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی
فروری
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں
ستمبر
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے
اگست
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی
🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر
دسمبر
انگلینڈ میں عوام کی حالت زار
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد سماجی
جولائی