🗓️
سچ خبریں:محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی ایک خاتون کارکن نے سعودی جیلوں میں دی جانے والی ایذاؤں کے بارے میں بات کی۔
ایک ہزار دن سعودی جیل میں قید رہنے والی سعودی سماجی کارکن لجین الہزول نےامریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سعودی جیل میں مہینوں کی قید اور اذیت کے بعد رہائی کے باوجود بھی سعودی سکیورٹی سروسز کے دباؤ میں ہیں
انھوں نے مزید نے کہا کہ تفتیش کاروں نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم جیل کے ایک محافظ نے مداخلت کرکے انھیں بچایااوران کے ساتھ یہ جرم نہیں ہونے دیا۔
فریڈم فرسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اس سعودی خاتون کی حالت کے بارے میں ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی حکام کے دعوؤں کے برعکس لجین نے اپنی مکمل آزادی حاصل نہیں کی اور جیل سے رہائی کے باوجود وہ جیل میں ہیں اور غیر محسوس پابندیوں کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں کے دباؤ میں ایک ہزار دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی اس خاتون سے سعودی سکیورٹی سروسز کی جانب سے اب بھی طلب اور پوچھ گچھ جاری ہے، دوسری جانب یورپی سعودی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 11 سالوں میں 29 خواتین کا سر قلم کیا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں جبکہ یہ توقع کی جانی چاہیے کہ اس دوران سزائے موت پانے والی خواتین کی تعداد اس اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوگی،اس تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 2016 میں 3 خواتین کا سر قلم کیا گیاجبکہ 2017 میں دو خواتین اور 2018 میں اتنی ہی تعداد نیز 2019 میں چھ کیسزاور 2020 میں دو خواتین اور 2021 میں ایک خاتون کا سر قلم کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین
🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد
جولائی
برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
🗓️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے
نومبر
فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
🗓️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےایک
اگست
یمن میں جاری جارحیت کے خلاف انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنظیموں کا ردعمل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 37 عالمی تنظمیوں میں یمن میں جاری جارحیت
مارچ
غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: صیہونی اعلی مذاکرات کار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ
جون
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی
ستمبر
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے
جولائی