سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں ایک بڑے دھماکے کی اطلاع دی ت،تاہم سعودی عرب نے دھماکے کی تردید کی ۔
سوشل میڈیا نے آج صبح اطلاع دی کہ ریاض میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے، اس علاقے میں جہاں سعودی نیشنل گارڈ کا ہیڈکوارٹر واقع ہے ، اس مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھویں کے بادل اٹھنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ صنعاء کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے خلاف برتری حاصل ہےجبکہ اس خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزارت نیشنل گارڈ نے اعلان کیا کہ دارالحکومت ریاض کے مشرق میں اس وزارت سے منسلک فوجی اڈے میں دھماکے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
سعودی نیشنل گارڈ کی وزارت نے زور دے کر کہا کہ سنائی دینے والی آوازیں روزانہ کی تربیت کا نتیجہ ہیں کیونکہ یہ فوجی تربیت کا علاقہ ہے،وزارت نے اپنے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں پر یقین کریں، تاہم ابھی تک کسی بھی فریق نے اس واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔