بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ سے بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بھارت کے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ادھم پور جیل میں سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے حالیہ حراستی قتل سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ نظربندوں کے حوالے سے کشمیری عوام کے خدشات جائز ہیں۔

ترجمان نے کشمیری عوام کے بلند حوصلوں اور شہید رہنما کے ساتھ عقیدت اور محبت کے ان کے اظہار کی بھی تعریف کی، جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی کے حراستی قتل نے ایک بار پھر مودی کی فسطائی حکومت کے سفاک چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔

سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارتی جیلوں میں نظربند ہزاروں کشمیریوں کی رہائی کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے تیزی سے پھیلائو کے باوجود کشمیری نظربندوں کو رہا کرنے سے انکار کرنا مودی حکومت کی انتقامی ذہنیت کا مظہر ہے۔

دوسری جانب تحریک حریت کے سابق چیئرمین شہید محمد اشرف صحرائی ، سینئر حریت رہنما سید مظفر حسین شاہ، سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے بہنوئی اور حریت رہنما زاہد صفی کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بھی شرکت کی۔

ادھر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک ویلیس نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتہائی دائیں بازو کا نسل پرست انسان ہے جو اس مکروہ کھیل کا حصہ ہے۔

رکن یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ بھی یورپی یونین اور بھارت کے مابین مضبوط تعلقات کے حامی ہیں لیکن یہ تعلقات خطے اور دنیا میں چین کے عروج کو چیلنج کرنے کے لئے جیو پولیٹیکل ہتھیار کے طور پر نہیں استعمال نہیں کئے جانے چاہیے جس طرح امریکہ بھارت کے حوالے سے چاہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی سمجھوتہ کرنے والوں کو ڈانٹا۔ عرب زمینوں کو نگلنے کا منصوبہ

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: نام نہاد "گریٹر اسرائیل” منصوبے کے بارے میں نیتن یاہو

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری

حزب اللہ کے ڈرون، صہیونی حکومت کے روزانہ آپریشنز میں خلل 

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کان کی رپورٹ کے

استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں

کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ

بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا.

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید

?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ

تیل کی قیمتیں ایران کی جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آجائیں گی: وائٹ ہاؤس 

?️ 23 جون 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز نیٹ ورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے