اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو چاہیئے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال سے پرہیز کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر تنازع کو حل کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انتونیو گوتریس نے شیخ جراح اور سلوان کے علاقوں سے فلسطینی خاندانوں کی ممکنہ بے دخلی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ انہدام اور بے دخلی کے عمل کو بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قوانین کی روشنی میں روک دے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام تحمل کا مظاہرہ کریں اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرے اور کشیدگی اور اکسانے کے تمام حربوں کے خلاف آواز اٹھائیں، بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ مقدس مقامات کا تقدس برقرار رکھا جائے اور احترام کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اپنا عزم دہرایا اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر تنازع کو حل کریں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل تھا جبکہ 14 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جمعہ کو مشرقی بیت المقدس میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

تازہ واقعات کے حوالے ہلال احمر نے صحافیوں کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ حملوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں اور ان میں سے 50 کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس پر قبضے کا سالانہ جشن ‘یومِ یروشلم’ منانے سے قبل ہی علاقے میں کشیدگی جاری تھی۔

اسرائیل نے 1967 میں جنگ کے ذریعے مشرقی بیت المقدس اور اولڈ سٹی پر قبضہ کرلیا تھا جہاں یہودیوں اور مسیحیوں کے لیے مقدس مقامات ہیں، ماہِ رمضان میں اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ تشدد کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تناؤ کو دور کرنے کی کوشش میں اسرائیلی پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہودی گروپوں پر ‘یوم یروشلم’ کے موقع پر بیت المقدس کے مقدس پلازہ کے دورے پر آنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے ‘یوم یروشلم’ پر منعقد ہونے والے مارچ کا معین راستہ بھی تبدیل کردیا جائے گا جس میں ہزاروں یہودی نوجوان پرچم لہراتے ہوئے اولڈ سٹی کے دمشق گیٹ اور مسلم کوارٹر سے گزرتے ہیں۔

براہ راست ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی اور اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینوں پر اسٹین گرینیڈ استعمال کیے۔

مشرقی بیت المقدس میں شیخ جراح کے پڑوس سے متعدد فلسطینی خاندانوں کو منصوبہ بندی کے تحت بے دخل کیے جانے پر بھی جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ

?️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم

اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جہاں ایک طرف صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ

غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس

پاکستان کو چین سے دور کرنے کا امریکی ہتھکنڈہ

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی

شہریار آفریدی اور دیگر کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور دیگر

الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت

?️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے

عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا

?️ 3 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف

وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے