ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ اس ملک کے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک آئل ریفائنری کو ریموٹ کنٹرول ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،رپورٹ کےمطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:40 بجے ہوا اور اس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

نامعلوم سعودی عہدہ دار نے دعویٰ کیا کہ ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اس سے ریفائنری کے آپریشنز اور تیل اور اس کی مصنوعات کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

عہدہ دار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تخریب کاری اور دہشت گردی کی یہ کارروائیاں، جو اس ملک کے مختلف حصوں میں اہم تنصیبات اور شہری مقامات کے خلاف دہرائی جاتی ہیں، نہ صرف سعودی عرب کو نشانہ بناتے ہیں، بلکہ اس کی وسیع شکلیں بھی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دنیا میں توانائی کی فراہمی میں سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالنے اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرنے کے مقصد سے انجام دیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں ایک نئی پیشرفت

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شامی ذرائع نے 12 سال کے وقفے کے بعد شام

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مریم اورنگزیب

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے

صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت

روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات

اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر

یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)

کیا غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا ؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے