?️
روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جی ڈی ونس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگرچہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح پیشرفت نظر نہیں آ رہی، لیکن مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے سامنے آئے ہیں اور روس نے امن معاہدے کے سلسلے میں قابلِ توجه رعایتیں پیش کی ہیں۔
ونـس نے حالیہ ولادیمیر پوتین (صدر روس) اور ڈونالڈ ٹرمپ (صدر امریکہ) کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روس نے تسلیم کیا ہے کہ یوکرین کو مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف سلامتی کی ضمانتیں ملنی چاہییں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کا ایک بنیادی مقصد یوکرین میں ایک "کٹھ پتلی حکومت” قائم کرنا تھا، مگر اب انہیں سمجھ آ گیا ہے کہ یہ ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔
امریکی نائب صدر نے زور دیا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ زیر غور ہے، لیکن ان کے بقول یہ اقدامات اکیلے ماسکو کو جنگ بندی پر مجبور نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے بھارت سے درآمدات پر ۲۵ فیصد اضافی ٹیرف کو بھی ایک ممکنہ اقتصادی ہتھیار قرار دیا جو امن عمل کو آگے بڑھانے میں استعمال ہو سکتا ہے۔
ونـس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر روس جنگ روک دے تو اسے دوبارہ عالمی معیشت میں شمولیت کا موقع دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر وہ تنہا اور منزوی رہے گا۔
دوسری جانب، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت صرف اس وقت ممکن ہے جب اس پر متفقہ عالمی فیصلہ ہو اور روس کے مفادات کو بھی شامل کیا جائے۔ ان کے مطابق پوتین اور ٹرمپ نے آلاسکا میں عملی اقدامات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی تھی، لیکن یوکرین اور یورپی ممالک ان مذاکرات کے نتائج کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لاوروف نے یہ بھی کہا کہ مغرب، یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتیں روس کے نقصان پر چاہتا ہے اور یہاں تک کہ اپنی افواج کو یوکرین میں تعینات کرنے پر آمادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی بقا اسی وقت ممکن ہے جب وہ ان علاقوں کو علیحدگی کی اجازت دے جہاں ریفرنڈم کے ذریعے آزادی کے حق میں ووٹ دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے باوجود یوکرین کی فوجی صنعت کو روسی حملوں سے تحفظ نہیں مل سکے گا۔اس سے قبل، صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر آئندہ دو ہفتوں میں امن کی سمت کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو امریکہ روس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے
نومبر
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم
جولائی
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: جنوبی فلاڈیلفیا اسٹریٹ پر فائرنگ کے ایک سلسلے میں کم
جون
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں،
?️ 3 جولائی 2025سیویل: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے
جولائی
پاکستان نے عدلیہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی عدلیہ کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ
جولائی