?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے روسی ہیکنگ گروپ کے ارکان کو پکڑنے یا گرفتار کرنے والی معلومات فراہم کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ایسی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے جو روسی ہیکر گروپ کے ارکان کی گرفتاری کا باعث بنیں، امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق کونٹی نامی ایک روسی ہیکر گروپ پر الزام ہے کہ اس نے رینسم ویئر ڈیزائن کر کے امریکی متاثرین سے لاکھوں ڈالر کی رقم بٹوری۔
ایف بی آئی کے اندازوں کے مطابق اس گروپ نے ایک ہزار سے زائد متاثرین سے تقریباً 150 ملین ڈالر وصول کیے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ کونٹی کے رہنماؤں کی شناخت یا ان کے ٹھکانے تک جانے والی کسی بھی معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر اور ان کی گرفتاری کا باعث بننے والی معلومات کے لیے 5 ملین ڈالر ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ خاص طور پر 2021 کی پہلی ششماہی میں، رینسم ویئر حملوں کی ایک سیریز کا ہدف رہا ہے جس میں سائبر جرائم پیشہ افراد نے کچھ معلومات حاصل کرکے اور پیسہ کما کر تاوان حاصل کیا جبکہ ماسکو ذمہ داری سے انکار کرتا ہے، تاہم امریکی حکام نے روسی زبان بولنے والے ہیکر گروپس یا روسی سرزمین پر کام کرنے والے گروپوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل
مئی
امریکی حکومت کو 2.8 ٹریلین ڈالر کا خسارہ چیلنج
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2021
اکتوبر
کیا ترکی اب بھی امریکہ کے لیے اہم ہے؟ ترک سفارت کار کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے سینئر سفارتکار نامق تان کا کہنا ہے کہ
جون
افغانستان کی جنگ ایک شکست تھی: جنرل میک کرسٹل
?️ 14 اکتوبر 2021 سچ خبریں: یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاہم ریٹائرڈ امریکی
اکتوبر
عمران خان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے، بیرسٹر گوہر
?️ 24 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
دسمبر
طوفان القدس کے بارے میں امریکہ کا کیا خیال ہے؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں امریکی حکام اب بھی
اکتوبر
غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ
نومبر
متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے ایک ارب کی امداد
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پر لکھا
اپریل