سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر نے روسی صدر سے یوکرین میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے!
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق واگنر کے نام سے جانے جانے والی نجی فوج کے کمانڈر یوگینی پریگوزین نے، جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، ان سے یہ اعلان کرنے کو کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں لہذا اب جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
پریگوزین نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پیغام میں پیوٹن سے کہا کہ وہ یہ اعلان کریں کہ ماسکو نے یوکرین کی آبادی کا ایک اہم حصہ تباہ کر دیا ہے، اس ملک پر قبضہ کر لیا ہے اور فوجی آپریشن جیت لیا ہے، پریگوزین یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور روسی فوج کے لیے، جسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، بہترین حکمت عملی موجودہ صورتحال کو محفوظ رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ اس کمانڈر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پیوٹن کے ساتھ اختلافات ہیں،انہوں نے اصرار کیا کہ روس کی طاقت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کمانڈر پریگوزین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی حکام اور معاشرے دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوجی کاروائیوں کو ختم کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑی تعداد میں یوکرین کے فوجیوں کو ہلاک کیا ہے اور اب ہم اعلان کر سکتے ہیں کہ فوجی آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور یوکرین کی سرزمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم جزیرہ نما کریمیا کے راستے پر ایک زمینی راہداری بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔