سچ خبریں:اریحا اور نابلس میں 6 نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 42 ہو گئی۔
قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت نے زور دے کر کہا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد میں 6 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے، یاد رہے کہ اریحا شہر میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے میں رأفت وائل عوضات ، إبراهیم وائل عوضات ، أدهم مجدی عوضات، ثائر عوضات اور مالک لافی نامی پانچ فلسطینی مجاہدین شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ کل صبح نابلس شہر پر ہونے والے صہیونی حملے کے دوران حمزہ العشر نامی 17 سالہ فلسطینی مجاہد شہید ہو گیا جس کے بعد اس سال مین مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 42 ہو گئی ہے، یاد رہے کہ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی دہشت گردانہ کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔