🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال کے آغاز سےاب تک 474 فلسطینی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیشن دفتر (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونیوں نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں لگ بھگ 474 فلسطینی مکانات کو تباہ کردیا ہے،بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اسرائیل کی تباہ کن کاروائیوں کے نتیجے میں 359 بچوں سمیت 656 فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں، رپورٹ کے ایک اور حصے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ (جولائی) میں الغوارکے علاقے میں واقع راس التین الرعوی محلے میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے 84 فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں محمد نصار الحسینی نامی ایک فلسطینی شہری کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا،اس فلسطینی شہری کا گھر سلوان کے علاقے میں واد قدوم میں تھا ، صیہونیوں نے انہیں دھمکی دی کہ اگر انھوں نے اپنا مکان تباہ نہیں کیا تو صہیونی حکومت کی طرف سے مسمار کیے جانے میں جو خرچہ آئے گا وہ انھیں خود ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت غیرقانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کررہی ہے اور پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے صیہونیوں کو مزید جرئت ملتی ہے کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ وہ کچھ بھی کر لیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ
🗓️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانہ ہوتے ہوئے
مارچ
80 سالہ امریکی صدر کی مشکلات
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی
جون
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ
🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف
دسمبر
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری
🗓️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ
جنوری
قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
🗓️ 2 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس
نومبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان
🗓️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری