رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار

صیہونی

🗓️

سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسکول کو تباہ کر دیا۔

بیت المقدس کی قابض حکومت کے فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مرکز میں واقع رام اللہ کے علاقے عین سامیہ پر حملہ کر کے ایک اسکول کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی

فلسطینی وزارت تعلیم نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ صیہونی افواج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر رام اللہ پر حملہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات کے بہانے ایک فلسطینی اسکول کو تباہ کردیا۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اشتعال انگیز ہے جو طلباء کو تعلیم سے محروم کر دیتا ہے۔

وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ قابض القدس حکومت کی افواج نے رام اللہ کے علاقے عین سامیہ پر حملہ کر کے سکول کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: رام اللہ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید

واضح رہے کہ یہ سکول 2022 میں یورپی امداد سے بنایا گیا تھا اور وہاں 300 طلباء تعلیم حاصل کرتے تھے، تاہم تعلیم کے دشمن صہیونیوں نے اسے تباہ کر دیا جبکہ انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی

🗓️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے

عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی

🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:   عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام

یمن میں سعودی عرب کی غیرقانونی جنگ کے نتیجے میں یمن کی نصف آبادی پینے کے پانی سے محروم: اقوام متحدہ

🗓️ 30 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی اتحاد کی جانب

ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں

🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا

پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش

🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت

نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟

🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں

کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ

خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے

🗓️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے