?️
سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی نظام زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور کثیر قطبی دنیا روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس جمعہ کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) میں اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ اور نوآبادیاتی عالمی نظام زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور کثیر قطبی دنیا روز بروز مضبوط ہوی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:کئی طاقتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کثیر قطبی کی طرف گامزن
پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے بعد روس کے معاشی حالات کے بارے میں کہا کہ 2023 کے آخر تک روس کی مجموعی پیداوار کی شرح نمو 2 فیصد ہو جائے گی جبکہ روس میں افراط زر بہت سے مغربی ممالک کے مقابلے میں کم ہے اور 3% سے کم کے تاریخی ریکارڈ تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ اگر غیر ملکی کمپنیاں روس واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ان کے لیے دروازے کھلے ہیں اور ہم انہیں مواقع فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض تہران معاہدہ کثیر قطبی دنیا بنانے کی جانب ایک قدم ہے : وینزویلا
انہوں نے مزید کہا کہ روس غیر ملکی برانڈز سے مقابلہ کرنے سے نہیں ڈرتا لیکن جب وہ واپس آئیں گے تو وہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس کو اپنےملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوجی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا نیز روس گیس اور تیل پر اپنا انحصار بتدریج کم کر رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یقیناً دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانے اور ہتھیاروں کی خریداری کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت تھی، ہمیں اپنے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایسا کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ عمومی نقطہ نظر سے، فوجی بجٹ میں اس اضافے کا معاشی جواز بھی ہے، روسی صدر نے نشاندہی کی کہ نوآبادیاتی عالمی نظام اپنی بدصورت فطرت کے ساتھ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے جبکہ کثیر قطبی عالمی نظام مضبوط ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت دباؤ کے سامنے نہ جھکنے والے ممالک اور اقوام کے ساتھ روس کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات پر یمنی جارحیت کے غصے کی وجہ
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مصر کے
جنوری
بلوچستان: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال
?️ 18 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد
فروری
نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش
اگست
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری
صیہونیوں کا فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہونے کا اعتراف
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی فوج اور آبادکاروں کے خلاف
ستمبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
قبرس پر ترکی اور بین الاقوامی نظام کے درمیان نامکمل تنازعہ
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترک خارجہ پالیسی اپریٹس نے ایک بار پھر قبرس پر
فروری
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے
جولائی