?️
سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کو فلسطینی قوم کے خلاف واضح جارحیت قرار دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 6 ہزار نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر مبنی اقدام فلسطینی قوم اور اس سرزمین کے خلاف واضح جرم اور جارحیت ہے۔
مزید:فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ فیصلہ ہمارے انقلاب کو مزید تابناک بنائے گا اور غاصبوں کے ہاتھوں سے آزاد ہونے کی ہماری مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔
مزاحمت کے ذریعے ہم اپنی سرزمین کو حملہ آوروں کے وجود سے پاک کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے، بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے کے دیہاتوں اور شہروں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملوں میں اضافے اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کی منظوری سے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد میں اضافہ ہوگا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی عرب اور اسلامی اقوام اور آزاد عوام کو چاہیے کہ وہ صیہونی قبضے کے خلاف، صیہونیوں کی مکمل تباہی اور فلسطینی سرزمین کی آزادی تک ان کی ضروری حمایت کریں۔
واضح رہے کہ صہیونی غاصب فلسطینیوں کی آبادی پر تسلط قائم کرنے کے لیے حالیہ دہائیوں میں بستیوں کی تعمیر کے حربے کو استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی:استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
چند روز قبل صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے صیہونی بستی جفعات افیتار کے تعمیراتی عمل کے دورے کے دوران دہشت گردانہ اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے ایک بار پھر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کی تباہی کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
عراق کے صوبۂ نینوا میں الحشد الشعبی کی سکیورٹی کاروائی
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی
اپریل
عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، ’جیل بھرو تحریک‘ معطل کرنے کا اعلان
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت
مارچ
شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما
اگست
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان
ستمبر
فردوس عاشق سے بھی استعفٰی لیے جانے کا امکان ہے
?️ 6 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے
اگست
نیتن یاہو کی لابی شکست کی طرف رواں دواں؛ صیہونی اخبار کا سروے
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی اخبار نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس
مارچ
ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے
اپریل