حماس نے صیہونیوں کی نفسیاتی جنگ کو کیسے ناکام بنایا؟

حماس

🗓️

سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین کی شبیہ کو مسخ کرنے کے لیے قابضین کی نفسیاتی جنگ اور اوچھی کارروائیوں کے تسلسل میں حماس نے صہیونیوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے ایک زخمی اسرائیلی فوجی خاتون کی دیکھ بھال کرنے والے مجاہدین کی ویڈیو جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کا سہارہ کیوں لے رہے ہیں؟

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عزالدین قسام بٹالین کی فورسز نے زخمی صہیونی فوجی خاتون کی حماس فورسز کے طبی عملے کے ہاتھوں کے علاج کی ویڈیو جاری کی ہے، جسے طوفان الاقصیٰ کے پہلے دن حملے کے دوران پکڑا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس طرح سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر صیہونیوں کی میڈیا فریب کاریوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شہید عزالدین قسام بریگیڈز نے ایک خاتون اسرائیلی فوجی قیدی کی مکمل طبی امداد کی ویڈیو نشر کی۔

اس اسیر نے اپنا تعارف میا شمکے طور پر کرایا، جس کی عمر 21 سال ہے اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران زخمی ہونے کے بعد اس نے اپنے علاج کے لیے قسام فورسز کی کوششوں کے بارے میں بات کی ہے۔

اس اسرائیلی قیدی کا مزید کہنا ہے کہ اس کی غزہ میں 3 گھنٹے کی سرجری ہوئی اور آج وہ بالکل ٹھیک ہے۔

وہ صہیونی کابینہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان کی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرے۔

مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات

غزہ میں قید خاتون فوجی میا شیم کی والدہ نے قسام کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد صیہونی حکومت کی کابینہ سے کہا ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی رہائی کے لیے فوری طور پر کام کرے۔

مشہور خبریں۔

فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم

ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو

الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب

🗓️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن

وفاقی حکومت نے مالیاتی انتظامات کو سخت کردیا

🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے تمام سرکاری اداروں بشمول وزارتوں،

ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی

افغانی برطانوی قاتل شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے خواہاں

🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:انگریزی اخبارگارڈین نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی کتاب

مقاومت صیہونیوں کے خلاف مغربی کنارے کے باشندوں کے انتفاضہ کی حامی

🗓️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے

پاک-برطانیہ کثیرالجہتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں، شہباز شریف کا برطانیہ روانگی سے قبل بیان

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے