?️
سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تحریک فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو مکمل طور پر روکنے کے لیے کسی بھی خیال یا تجویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تل ابیب جامع جنگ بندی کے بغیر اپنے قیدیوں کو زندہ نہیں دیکھ سکے گا، حمدان نے کہا کہ فلسطینی قوم عارضی یا جزوی جنگ بندی کے خواہاں نہیں ہے۔
جنگ بندی کے بارے میں خبر رساں ادارے روئٹرز نے حال ہی میں بعض مصری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدار سے الگ ہونے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو مصر کی تجویز کے بارے میں خبر رساں ایجنسی روئٹرز میں شائع ہونے والی خبر کا کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی طرف سے جارحیت کے مکمل خاتمے کے علاوہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
سما خبررساں ایجنسی نے حماس کے اس عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دوائی اور خوراک کی شدید کمی کی وجہ سے ایک انسانی تباہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مصری حکام کے ساتھ رفح کراسنگ کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کے لیے بات چیت جاری ہے، کہا: اسرائیل اس کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے خلاف ہے اور مسئلہ فلسطین کی تباہی کے لیے کام کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری
جون
صیہونی وزرا نیتن یاہو سے ناراض؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی عہدیداروں
اگست
روس سے درآمد خام تیل کی پہلی کھیپ کی ادائیگی ’چینی کرنسی‘ میں کی گئی، مصدق ملک
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی خام تیل
جون
سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے
جولائی
ایران کی خلیج فارس میں سفارتی حکمت عملی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے گزشتہ حکومت سے ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ
اکتوبر
پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔ مولانا فضل الرحمن
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن
ستمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں کولڈ ہتھیاروں سے آپریشن
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے عرب
ستمبر
الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر
نومبر