?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جنگ بندی غیر مؤثر قرار دیدی۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق افغانستان کے ساتھ موجودہ جنگ بندی قائم نہیں رہی، یہ جنگ بندی روایتی طور پر دو لڑائی میں مصروف ممالک کے درمیان نافذ نہیں کی گئی تھی بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں حملے نہ کریں لیکن اس جنگ بندی کے بعد بھی بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ حملے ہوئے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ جنگ بندی مؤثر نہیں رہی، پاکستان کی فوجی تیاری مضبوط ہے اور جو بھی سیکیورٹی چیلنجز آئیں گے انہیں سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں دہشتگرد حملے کے بعد طالبان حکومت نے کچھ عناصر پر الزام لگایا ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر افغان سرزمین پر موجود ہیں اور چونکہ طالبان دعویٰ کرتے ہیں کہ اِن کے پاس پورے ملک پر کنٹرول ہے اس لیے انہیں ان عناصر پر قابو پانا چاہیئے جب کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں، یہ دعویٰ افسانوی ہے اور افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردی کے مسئلے کو پاکستان کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔
ترجمان فارن آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر بھی مل کر کارروائی کی جا رہی ہے، اس طرح کے مشترکہ اقدامات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹرز ٹریٹی کے تحت ڈیٹا شیئرنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے، بھارتی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
?️ 22 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ کے پنجاب
اپریل
صبا قمر نے عید پر بھی مداحوں کے دل جیت لئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری
جولائی
پاکستانی فوجی سربراہ کی ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی تاکید
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کی فوج کے نئے کمانڈر نے اسلام آباد اور اسلامی
دسمبر
امریکہ کے مسلسل اقدامات سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرہ
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں جمہوری اسلامی ایران کی مستقل نمائندگی کے
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں داخلی اختلافات میں اضافہ ؛ صہیونی حکام کا انتباہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بنی گانتز نے مقبوضہ سرزمینوں
دسمبر
یمن پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران یمن کئی بار امریکی حملوں کا
مارچ
عمان کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان بحری سلامتی پر مشاورہ
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ، بدر البوسعیدی، نے اقوام متحدہ کے
اپریل
برازیل کے طلباء کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے یونیورسٹیوں میں دھرنا دے
ستمبر