?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو شروع ہوئے 100 سے زائد دن گزر جانے کے بعد اس حکومت میں موجودہ اور سابق سیاسی اور فوجی حکام کی جانب سے نیتن یاہو کی کارکردگی پر تنقید اور حزب اللہ کی طاقت کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
فلسطین الیوم اخبار نے صیہونی حکومت کے سابق وزراء میں سے ایک مائیر شطریت کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ حزب اللہ کے پاس درست اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ جاتی ہے یہ حزب اللہ ان میزائلوں کا استعمال نہ صرف کریات شمونہ کو نشانہ بنانے کے لیے کرے گی بلکہ تل ابیب ، ڈیمونا اور اسرائیل کے کسی دوسرے مقام کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحدوں پر صورتحال پیچیدہ ہے کیونکہ حزب اللہ کے پاس بہت سے میزائل ہیں، ان علاقوں میں آباد لوگ حزب اللہ کے خصوصی دستوں کی دراندازی سے خوف و حراس میں مبتلا ہیں، وہ حزب اللہ کے میزائلوں کی مسلسل خطرے کے باوجود اس علاقے میں نہیں رہ سکتے۔
شطریت نے مزید کہا کہ آئرن ڈوم میزائل سسٹم ان میزائلوں کو نہیں روک سکتا،یہ ہمارے لیے خطرہ ہیں کیونکہ ان میزائلوں کی رینج 10 کلومیٹر تک ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
انہوں نے ان برقان میزائلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنہیں حزب اللہ فورسز اپنے حملوں میں قابض مقامات کے خلاف استعمال کرتی ہیں، کہا کہ یہ میزائل نصف ٹن بارود لے جاسکتے ہیں اور اگر یہ کریات شمعونہ کے اندر گرے تو شدید نقصان پہنچائیں گے۔
شطریت نے واضح کیا کہ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ پچھلی جنگ میں شمالی بستیوں کو خالی نہیں کیا جبکہ اس وقت آئرن ڈوم بھی نہیں تھا لیکن اب ہم حزب اللہ کی میزائل طاقت میں توسیع کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
خالی شاپنگ مال؛انگلینڈ کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی
ستمبر
ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کا انتقال ہو گیا
?️ 26 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)مشہور اور معروف ناول نگار ، ڈرامہ نویس، مصنفہ اور
مارچ
خیبر پختونخواہ میں بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگے
?️ 12 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں
ستمبر
صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے
فروری
جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی
اپریل
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی
ستمبر