🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کی صورت میں صیہونی حکومت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ہوئی توصیہونی حکومت کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے،واضح رہے کہ بنی گانٹز جو دوسرے صہیونی عہدیداروں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے خلاف کھوکھلی دھمکیوں کے ڈھولوں کو مسلسل پیٹتے رہتے ہیں اس بار اس نقصان کی بات کرتے ہوئے نظر آئے ہیں کہ اگر اسرائل کا مقابلہ حزب اللہ کے ساتھ ہوتا ہے تو صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
یادرہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نے سید حسن نصراللہ کی انتباہ کے جواب میں کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کردی گئی تو اس کی قیمت گھریلو محاذ پر بھاری ہوگی، تاہم گانٹز اپنی تقریر میں کھوکھلی دھمکیوں سے بھی باز نہیں آئے اور یہ دعوی کیا کہ یہ جنگ ہمارے دشمنوں کے لئے سخت اور خوفناک ہوگی،پورا لبنان لرز اٹھے گا اور حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچے گا،
واضح رہے کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے منگل کی شب اپنی ایک تقریر میں اسرائیلی عہدیداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے کہتا ہوں کہ ہم جنگ کے خواہاں نہی ہیں لیکن اگر آپ جنگ شروع کرتے ہیں تو ہم اس کے لئے تیار ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے کہ چند دن کی کشمکش پوری طرح کی جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام اور فوج میں حزب اللہ کا اتنا خوف وہراس پایا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچ لیتے ہیں تو انھیں راتوں کو نیند نہیں آتی ، اس کا اعتراف صیہونی حکام اور فوجی عہدہ دار متعدد بار کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری، غیر مناسب ہے، وزیر قانون
🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
ستمبر
ہم اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو اعلان کیا کہ ان
اگست
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد سیل، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ بند، رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری
🗓️ 24 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
نومبر
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی اربوں ڈالر کی آمدنی
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا
جولائی
ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جولائی
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
اسرائیلی فوج اپنے زیادہ تر جرائم مصنوعی ذہانت کے حوالے کرنے کے درپے
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار کی نیوز سائٹ نے اعلان کیا
فروری
جرمن یونیورسٹی شہروں میں طلباء کے لیے رہائش کے اخراجات میں نمایاں اضافہ
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:ایک رپورٹ میں Pasayer Neue Perse اخبار نے لکھا کہ تازہ
مارچ