?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ "عرب العرامشہ”کے مقبوضہ علاقے میں حزب اللہ کے آپریشن کے مقام پر اس حکومت کی فوج کے اعلیٰ افسران کی موجودگی کا امکان ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقے "عرب العرامشہ” میں جس فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں اعلیٰ عہدے دار موجود ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا
ان ذرائع ابلاغ نے کہا کہ حزب اللہ کو اس بات کا علم تھا اور اسی وجہ سے اس نے اس مرکز کے آپریشن روم اور اس میں موجود اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے عرب العرامشہ آپریشن کے نتائج کی جانچ کو مشکل قرار دیا اور اعتراف کیا کہ حزب اللہ کو بخوبی علم تھا کہ وہ کیا کر رہی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے اعلان کے مطابق صہیونی فوجی مرکز عرب العرامشہ میں نشانہ بنائے جانے والے فوجی افسر 6 کریات ریزرو فورسز بریگیڈ کے رکن تھے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یہ سوال اٹھایا کہ عرب العرامشہ کے مرکز میں ایک عمارت میں صیہونی فوجی عہدیداروں کی موجودگی کا حزب اللہ کو علم کیسے ہوا؟
واضح رہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عین بعال اور الشہابیہ میں متعدد مجاہدین کے قتل کے جواب میں، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے صیہونی کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر ایک گائیڈڈ میزائل اور خودکش ڈرون سے عرب العرامشہ میں قابض فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی افسران ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
کچھ دیر قبل صہیونی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ عرب العرامشہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 14 صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر کو نان فائلرز کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹنے کا اختیار مل گیا
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو نان
جون
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا
مارچ
مزاحمتی محور نے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے امریکی منصوبے کو کیسے ناکام بنایا؟
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:آج شام ایک ایسی حالت میں اپنی علاقائی اور عرب پوزیشن
مئی
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
بپی لہری نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
?️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت
ستمبر
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان
اپریل
پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ
فروری