?️
سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے بدھ کی رات خطے میں امریکی جنگی جہازوں کے خلاف حزب اللہ کے میزائل خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ حزب اللہ نے روسی یاخونت اینٹی شپ میزائل حاصل کر لیے ہیں۔
امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے میں حزب اللہ تحریک کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے روئٹرز نے لکھا کہ لبنانی مزاحمتی قوتوں نے طاقتور یاخونت میزائل حاصل کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کی رینج 300 کلومیٹر ہے اور یہ بحری جہازوں اور فریگیٹس کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔
اس سلسلے میں دو باخبر ذرائع نے بدھ کے روز خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ نے اپنی جہاز شکن میزائل کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ کیا ہے ،وہ خاص طور پر 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے روسی ساختہ یاخونٹ اینٹی شپ میزائلوں سے لیس ہے۔
روئٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کئی سالوں سے حزب اللہ کو شام سے یہ میزائل ملنے کی اطلاعات ہیں،روس نے یہ میزائل تقریباً ایک دہائی قبل بشارالاسد کی حکومت کو فراہم کیے تھے۔
حسن نصر اللہ نے جمعے کے روز اپنی تقریر میں کہا کہ بحیرہ روم میں امریکی جنگی جہازوں کی تعیناتی نے نہ ہمیں اس سے پہلے خوفزدہ کیا ہے اور نہ بعد میں کرے گی۔
مزید پڑھیں: کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟
انہوں نے کہا کہ ہم ان بیڑوں کا مقابلہ کے لیے تیار ہیں جن کی آپ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔
تین موجودہ اور ایک سابق امریکی اہلکار نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے ہتھیاروں کی ایک بڑی مقدار تیار کی ہے جس میں اینٹی شپ میزائل بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے
?️ 10 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ
دسمبر
رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
مارچ
وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی
اپریل
مشہور گلوگار شہزاد رائے کا مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد
فروری
گلگت بلتستان کابینہ کا علی سد پارہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 23 فروری 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی
فروری
پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد﴿سچ خبریں﴾ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں
فروری
اسرائیلی فوج کے آپریشنز میں 20 قیدی ہلاک
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: ہارٹز اخبار نے جمعہ کے روز اپنے تازہ شمارے میں
مئی
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری