?️
سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے کے خلاف ایک بے مثال آپریشن کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جرمق کے پہاڑوں میں واقع میرون ایئر بیس پر اپنے میزائلوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ میزائل حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے، جنہیں متعدد میزائل لانچ پلیٹ فارم سے داغا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
حزب اللہ نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ میرون اڈے پر حملہ غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک شہر کے نواحی علاقے بقاع پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اس میزائل آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ لبنان سے ایک بڑی تعداد میں میزائل میرون کے علاقے کی طرف داغے گئے اور علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
گزشتہ روز صیہونی حکومت نے لبنان کے مشرق میں واقع شہر بعلبک کے اطراف میں لبنانی سرزمین پر میزائل حملہ کیا،اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر پائے گا ؟
فرانس پریس نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی لبنان کے علاقے بعلبیک پر اسرائیل پر حملہ دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج
نومبر
اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر
دسمبر
غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے لیے امریکا اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیلی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ
مئی
مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے
ستمبر
حماس اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطہ کار کون ہے؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسِیوس” نے ایک رپورٹ کے مطابق
مئی
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
یورو ویژن کے فاتح گلوکار کا اسرائیل کو ’مقابلے‘ سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے
مئی
صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز
جنوری