سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج غزہ میں داخل ہوتے ہی جہنم واصل ہو جائے گی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق قدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا کہ صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی مذموم کوششوں کے خلاف غزہ کے عوام کا ردعمل فلسطینی سرزمین میں استحکام ہے۔
ابو حمزہ نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن نے تمام مذہبی، قانونی اور انسانی رسومات کی خلاف ورزی کی لیکن ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
انہوں نے کہا کہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ ہم نے آپ کو آپ کی حکومت کے اندر جاکر شکست دی ہے، اب آپ سوچ لیں کہ اگر آپ خود چل کر ہمارے پاس آئیں گے تو آپ کا کیا بنے گا؟
انہوں نے صہیونی دشمن کے جرائم کے مقابلے میں غزہ کے عوام کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینا کامیاب ہوں گے، طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں صہیونی دشمن نے ہماری مساجد، گھروں اور بچوں پر بمباری کرکے نفرت اور انتقام کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صحافیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی فہرست
القدس بٹالین کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکام سے کہا کہ ہم نے تمہارے لیے ایسے آدمی تیار کیے ہیں جو خدا کی راہ میں لڑنا پسند کرتے ہیں لیکن تم زندگی سے محبت کرتے ہو تو جہنم میں خوش آمدید!