?️
سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے مشرقی یوکرین اور جنوبی ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں کی صورت حال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روزانہ 60 سے 100 فوجیوں کے ہلاک اور500 کے قریب زخمی ہورہے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیوز میکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے ساتھ اپنے ملک کے تنازع میں یوکرائنی فوج کی ہلاکتوں کے روزانہ کے اعداد و شمار فراہم کیے ، انہوں نے کہا کہ مشرقی یوکرین اور جنوبی ڈونیٹسک اور لوہانسک میں بدترین صورتحال ہےجس کی وجہ سے ہمیں بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے؛ آپریشن میں روزانہ 60 سے 100 فوجیوں کے مارے جانے اور 500 کے قریب زخمی ہونے کی وجہ سے ہماری فوج میں کمی ہو رہی ہے۔
زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی مسلح افواج مشرقی یوکرین میں ہمارے دفاعی زون کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور کھارکیو کے علاقے میں جوابی حملے اور دباؤ جاری ہے۔
زیلنسکی نے نیوز میکس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ یوکرین اپنے علاقوں کو روس کے حوالے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن ممکنہ طور پر کچھ علاقوں میں مسائل پر بات چیت ہو گی، درایں اثنا برطانوی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ روس کا سیاسی ہدف ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں پر مکمل قبضہ کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
دشمنوں کو یمن کی واضح تنبیہ: سازشی خیالات سے چھٹکارا حاصل کرو!
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس
ستمبر
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بھی کورونا کا شکار
?️ 1 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) 71بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی عالمی
فروری
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 9 جون 2025لاس ویگاس: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ،
جون
ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب
جنوری
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے رکن نے نابلس کے جنوب میں
مارچ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی صیہونیوں کو وارننگ
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے مغربی کنارے
جون
بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس
فروری
شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا
جون