?️
سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے اپنی شرائط کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنے ایک بیان میں صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی فعالیت کا دوبارہ آغاز، الحدیدہ بندر گاہ کی سرگرمیاں کی دوبارہ بحالی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو جنگ بندی میں توسیع کی تین شرائط کے طور پر اعلان کیا۔
مہدی المشاط نے صنعاء میں ایک عمانی وفد سے ملاقات کی جس میں یمن میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال اور یمن کے امور کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، المشاط کا کہنا تھا کہ یہ ضروری مسئلہ ہے کہ جنگ بندی کے بعد یمن کے عوام کی اقتصادی اور معاشی حالات میں بہتری آئے۔
انہوں نے جنگ بندی کی صورت میں صنعاء کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے، الحدیدہ کی بندرگاہ کی دوبارہ بحالی اور اسی طرح سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سمجھوتے میں مد مقابل فریق کو بھی اپنے عزائم ترک کرنا ہوں گے بصورت دیگر جنگ بندی برقرار نہیں رہ سکے گی۔
المشاط کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ اقدامات انجام پاتے ہیں تو دائمی صلح کے حالات پیدا ہوسکتے ہیں اور جارحیت اور محاصرے کے تسلسل کی وجہ سے پیدا والا یمنی قوم کا درد و رنج ملموس اور محسوس طور پر کم ہوگا،یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے امریکی سربراہی میں تشکیل پانے والے جارح اتحاد کی جانب سے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یمن کا ہر جانب سے محاصرہ جاری رکھنا جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں داخل ہے جو پائیدار صلح کے تمام اصولوں کے برخلاف ہے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دو افراد کے خلاف
اگست
پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد
?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات
مئی
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود
اکتوبر
ایران یورپ میں جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار: باقری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایک وفد کی سربراہی میں ہنگری کے دورے پر گئے
اکتوبر
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
ڈالر کی گرتی ہوئی حیثیت اور دنیا کے لیے اس کے فوائد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روس کے مرکزی بینک کی سربراہ لیویرا نبیولینا نے ہمارے ملک
مئی
فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا
جون