?️
سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث افراد میں سے ایک کی گاڑی کو ہائی جیک ہونے اور قتل میں استعمال کیے جانے کو امریکی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا۔
امریکی سکیورٹی میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اہلکار برایان ہک کی گاڑی کو ہائی جیک کرنے اوراس کے قتل میں استعمال کو امریکی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا ہے،یاد رہے کہ برایان ہک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں ان کے کردار کی وجہ سے 24 گھنٹے تحفظ میں رہتے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ میں دائیں بازو کے میڈیا سے تعلق رکھنے والے واشنگٹن ایگزامینر نے اطلاع دی کہ 11 دسمبر 2022 کو ورجینیا میں برایان ہک کے گھر سے دو کاریں چوری ہوئیں، جب کہ وہ 24 گھنٹے کیوزارت خارجہ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے زیرِ حفاظت تھے۔
اس اخبار کے مطابق جب یہ ڈکیتی ہوئی تو برایان ہک گھر پر موجود تھے،تین ہفتے بع، ان میں سے ایک کار واشنگٹن ڈی سی میں تین گھنٹے کی فائرنگ میں استعمال ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک 8 سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کہ اس سے پہلے کسی میڈیا نے ان کاروں کی چوری اور 3 جنوری کو ہونے والی فائرنگ کے درمیان تعلق کی خبر نہیں دی،واشنگٹن ایگزامینر کے مطابق امریکی حکام کے خلاف موجودہ خطرات کے باوجود ورجینیا کے شہر فیئر فیکس میںبرایا ہک کیگاڑیوں کی ان کے گھر سے چوری کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سےوفاقی قانون نافذ کرنے والے حکام کی ایک بہت بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے: شبیر شاہ
?️ 4 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں
جون
چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘
اپریل
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
?️ 9 جون 2022کراچی(سچ خبریں)رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت
جون
مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین
اپریل
کویت نے 30 ہزار غیر ملکی ملازمین کو باہر کیا
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: کویتی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ
جنوری
بحرین میں داخل ہونے والا گینٹز سرخ لکیرسے باہر
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کی الوفاق سوسائٹی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے دورہ
فروری
نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے
جون