?️
سچ خبریں:ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ ایران کے عظیم کمانڈر کی میراث خطہ کی عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ہے۔
ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے میڈرڈ میں IRNA کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کی عراق سے لے کر وینزویلا تک دنیا بھر کی حکومتوں اور لوگوں نے بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے، اس طرح جرم کے ارتکاب کا نہ صرف یہ کہ سراہنا نہیں ہوا بلکہ اس نے خطے میں امریکی پوزیشن کو بہت کمزور کر دیا ہے۔
فرنانڈیز نے 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے امریکی انخلاء کو واشنگٹن کے لیے شرمناک شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگوں میں سے ایک تھی جس میں اس کی فوج طالبان گوریلوں کو شکست دینے میں ناکام رہی، اسی طرح عراق سے اگرچہ امریکہ نے اپنی افواج کی ایک خاصی مقدار واپس بلا لی ہے، تاہم اس نےاس ملک میں ایسے ہزاروں مشیر چھوڑ دیے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مستقبل قریب میں وہ بھی وہاں سے نکل جانے پر مجبور ہو جائیں گےجبکہ عراقی مزاحمتی تحریکیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ، جو کہ ہمیشہ سے ہی اپنے ملک میں امریکی موجودگی کی مخالف رہی ہیں ، ہمیشہ ان کے جانے کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔
ہسپانوی مسلم فیڈریشن کے سکریٹری نے یہ بھی یاد دلایا کہ لبنان، شام اور فلسطین کے عوام بھی جنرل سلیمانی کے لیے عظیم درجہ کے قائل ہیں کیونکہ اس عظیم کمانڈر نے تکفیری دہشت گردی اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں اس سرزمین کے لوگوں کی مدد کی جس کی بدولت دہشگردو ں کاناقابل تسخیر ہونے کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔
مشہور خبریں۔
شامی کیمپ میں موجود داعشیوں کا منصوبہ ناکام
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار
فروری
جارحیت کا دارالحکومت
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل
مارچ
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا
?️ 5 جولائی 2022وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی
جولائی
غزہ ریاست: نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے غزہ پر قبضہ نہ
اگست
جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی
اکتوبر
ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
ستمبر
پاکستان اڑان بھر چکا، جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا، عطا اللہ تارڑ
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا
اپریل