🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے استقامتی محاذ کی رگوں میں نیا خون دوڑ رہا ہے اور اس کی وجہ سے پچھلے دو سالوں میں خطے میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اور اعتراف جرم کرنے والے امریکہ اور صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ ایسا کرنے کا ان کا مقصد ایران کو خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے سے روکنا ہے، یادرہے کہ جنرل سلیمانی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوئے تاہم امریکی، یورپی اور علاقائی میڈیا نے بھی امریکہ کے جرم کے لیے قتل کی اصطلاح استعمال نہیں کی۔
اب سوال یہ ہے کہ جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا مقصد کیا تھا؟ کیا اس عہدے پر فائز ایسی شخصیت کو پر قتل کرکے امریکہ اور صیہونی حکومت نے اپنے مقاصد حاصل کیے؟ امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا کہ شہید قاسم سلیمانی کو جسمانی طور پر ہٹانے سے مغربی ایشیائی خطہ مکمل طور پر ان کے حوالے کر دیا جائے گا اور واشنگٹن اور صیہونی حکومت کے سامنےسے ایک بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ شام وہ پہلا ملک تھا جس نے دہشت گرد گروہ داعش جسے مغربی عبرانی عرب محور کی منصوبہ بندی سے تشکیل دیا گیا تھا، کی موجودگی کے ساتھ تباہ کن جنگ میں حصہ لیاجبکہ شام میں آئی ایس آئی ایس کے بحران سے پہلے آئی آر جی سی کی قدس فورس اور جنرل قاسم سلیمانی داعش دہشت گرد گروہ کی تشکیل کے عمل سے باخبر تھے اورانھوں نے خطے میں ایک بڑی سازش سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاری کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کا مقابلہ کرنے اور اس دہشت گرد گروہ کو تباہ کرنے کے جنرل سلیمانی کے منصوبے امریکہ اور صیہونی منظرناموں کو اس حد تک نشانہ بنا رہے تھے کہ یہ امریکیوں کے لیے بہت سنگین چیلنج بن سکتا تھا۔
مشہور خبریں۔
کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ
دسمبر
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں؛ بش افغان عوام کے لیے فکر مند
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے
اگست
امریکی حکومت کے کون سے حصے بند ہوں گے؟
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: جوں جوں امریکی کانگریس میں بجٹ بل کی منظوری کی
ستمبر
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
🗓️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
صیہونی تجزیہ کار کی نسل پرستانہ درخواست
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا
دسمبر
مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے:حماس
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جون
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق
🗓️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد
نومبر