?️
سچ خبریں:خاشقجی کے قاتل ریاض کے ایک کمپلیکس میں سعودی حکومت کی ریاستی سیکورٹی ایجنسی کے زیر انتظام ویلا زمیں رہتے اور کام کرتے ہیں
برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اکتوبر 2018 میں سعودی حزب اختلاف کے صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل میں ملوث سعودی قاتل اسکواڈ کے کئی ارکان سعودی عرب کے زیر انتظام سکیورٹی کمپلیکس کے پرتعیش ولاز میں رہ رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق خاشقجی کے کم از کم تین قاتل ریاض کے ایک کمپلیکس میں سعودی حکومت کی ریاستی سیکورٹی ایجنسی کے زیر انتظام ویلا زمیں رہتے اور کام کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ان کے خاندان کے افراد کو ان لوگوں سے ملنے کی اجازت ہے نیز ان کے "سیون اسٹار” رہائشی یونٹوں میں جم اور دفاتر کی سہلولیات دستیاب ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ خاشقجی کی لاش کو مسخ کرنے والے فرانزک ماہر صلاح الطبیقی کو کمپاؤنڈ کے اندر دیکھا گیاجبکہ خاشقجی کا کردار ادا کرنے والے شخص مصطفی المدنی اور ٹیم کے ایک سینئر رکن منصور اباحسین کو بھی مشاہدات میں دیکھا گیا، جو 2019 اور 2020 کے درمیان ہوئے تھے۔
دی گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ پچھلے دو سالوں کے دوران عینی شاہدین نےان لوگوں سے ملاقاتوں کی اطلاع دی ہے، جن میں ڈیلیوری ایجنٹ، خاندان کے افراد اور باغبان شامل ہیں،یادرہے کہ خاشقجی، جو اپنے قتل سے قبل واشنگٹن پوسٹ کے ایک ممتاز مبصر اور کالم نگار کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے، ایک زمانے میں سعودی شاہی خاندان کے بہت قریبی افراد میں سے تھے، لیکن بعد میں وہ سعودی شاہی خاندان کے اقدامات پر تنقیدکرنے والے اوراس کے مخالف بن گئے جس کی وجہ سے انھیں اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی
اگست
ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے
ستمبر
صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023
فروری
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
ریپبلکن امیدواروں کے سروے میں ٹرمپ کو برتری حاصل
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ایسے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ ریپبلکن شخصیات کے
مارچ
امریکی نوجوان قرآن کی طرف زیادہ کیوں آرہے ہیں؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی نوجوانوں نے
نومبر
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر