امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دے دیا

امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دے دیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کا وہ الزام مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے ساتھ نسلی امتیاز کررہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات نسل پرستانہ عصبیت پر مبنی نہیں ہیں، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کے محکمہ خارجہ کہنا ہے کہ وہ کسی بیرونی گروپ کے ذریعے رپورٹس کا عوامی تجزیہ نہیں کرائیں گے اور نئی انتظامیہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کے سراسر مخالف ہے۔

ترجمان نے اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو تناؤ بڑھنے کا سبب بنیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور ظلم و ستم پر مبنی انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایک پالیسی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر یہودی اسرائیل کے تسلط کو برقرار رکھیں۔

عالمی عدالت انصاف میں تفتیش کا سامنا کرنے والے اسرائیل نے اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے نیو یارک میں مقیم گروپ پر اسرائیل مخالف ایجنڈا رکھنے کا الزام عائد کیا۔

امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹ اور جعلسازی سے بھری ہوئی ہے اور یہودی عوام سے نفرت کی عکاسی کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور

اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں شدت کا خدشہ؛ حماس کی وارننگ

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں:اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک رہنما نے مقبوضہ مغربی کنارے

وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ

اتنی بڑی صیہونی فوجی ٹیکنالوجی کے باوجود حزب اللہ کیسے میدان میں ڈٹی ہوئی ہے؟

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں حالیہ عسکری صورتحال نے اسرائیل اور حزب اللہ

ٹرمپ چین کے لیے روانہ

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے دہشت گرد امریکی حکومت کے سربراہ ڈونلڈ

یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا

?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے