جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

جرمنی

?️

سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے خلاف آلٹرنیٹیو فار جرمنی پارٹی کی احتجاج کے لیے کال کے جواب میں ہفتے کے روز برلن کے وسط میں کئی ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔

جرمنی کے چانسلر اولاف شلٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے خلاف احتجاج کے لیے انتہائی دائیں بازو کی الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی کی جانب سے دی جانے والی کال کے جواب میں ہفتے کے روز وسطی برلن میں کئی ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔

برلن سے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اعلان کیا کہ تقریباً آٹھ ہزار مظاہرین نے توانائی کی حفاظت، مہنگائی کے خلاف ملک کے تحفظ اور ہمارا ملک سب سے پہلے کے نعروں کے ساتھ بنڈسٹاگ اور برانڈنبرگ گیٹ کے قریب مارچ کیا، واضح رہے کہ اس ملک کی انتہائی دائیں بازو کی الٹرنیٹیو فار جرمنی پارٹی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گیس کی قلت کے خطرے کے پیش نظر شلٹز کی حکومت کی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین، جن میں سے کچھ جرمن پرچم، روسی پرچم، اور سیاہ، سفید نیز سرخ جھنڈے جو جرمن انتہائی دائیں بازو کی علامت ہیں،لہرا رہے تھے اور’’ہم انسان ہیں‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے،مظاہرین نے جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک کے استعفی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے پر بھی احتجاج کیا۔

 

مشہور خبریں۔

ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کملا ہیرس کا بڑا قدم

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: CNN نے اعلان کیا کہ کملا ہیرس، جو بائیڈن کی

یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین

امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ احسن اقبال

?️ 6 جولائی 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ

لاپتا شہری کو کل پیش نہ کیا گیا تو خفیہ اداروں کے حکام کو طلب کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر

یوکرین ایک بار پھر ناکام

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے

بات چیت علاقائی بحرانوں کے حل کا راستہ ہے: شاہ عبداللہ

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد محمد

بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے کشمیریوں کو مشکلات کاسامنا ہے،حریت رہنماء

?️ 3 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

ہم یوکرین کو 50 ملین ڈالر کےمہلک ہتھیار فراہم کریں گے: موریسون

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسون نے کہا کہ کینبرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے