جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

جدہ

🗓️

سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بن سلمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جمعرات کو جدہ شہر کے بعض محلوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر شدید پانی جمع ہوا اور ان علاقوں میں بہت سے لوگ سیلاب اور بہاؤ سے متاثر ہوئے،مرکزی سڑکیں بند رہیں اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا سامنا رہا نیز سیلاب رہائشی محلوں جیسے النزہ اور الزہرہ وغیرہ میں داخل ہو گیا۔

ویڈیو کلپس محلوں کی تباہی اور بڑی تعداد میں کاروں کے سیلاب کی زد میں آنے جبکہ ایک ویڈیو میں کئی کاریں گھروں کے درمیان سیلاب میں بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ہزاروں سعودیوں نے ٹوئٹر پر جدہ ڈوب رہا ہے ہیش ٹیگ شروع کرکے آل سعود حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا، ۔

بہت ساروں نے حالیہ سیلاب کا 2009سعودی عرب کے بڑے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب سے موازنہ کیا،سعودی صارفین میں سے ایک فہد الغفیلی نے سلسلہ وار ٹویٹس نشر کرتے ہوئے لکھا کہ جدہ ڈوب گیا اور شاہ سلمان خاموش رہے،ہزاروں شہریوں کو کون معاوضہ دے گا؟ انہیں کون سمجھائے گا کہ حکومت ان کی پرواہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جدہ میں مکانات ڈوب گئے ، ایسا ہر سال ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، بن سلمان ڈانس کے لیے کئی ارب خرچ کرتے ہی، لیکن پانی اور سیوریج کے نیٹ ورک ٹھیک نہیں کرتے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام

🗓️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل

سعودی عرب نے ایک سماجی خاتون کو 18 سال قید کی سزا سنائ

🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں: ریاض کی فوجداری عدالت نے 18 سالہ سماجی کارکن خاتون

افغانستان میں بم دھماکے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 18 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بس میں بم دھماکے اور ہیلی

مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ

🗓️ 22 جنوری 2022ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں

لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں

35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق

کاربن اخراج سے متعلق یورپی یونین کے قوانین پاکستانی برآمدات کو سخت متاثر کرنے کیلئے تیار

🗓️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جہاں ایک جانب ملک میں توانائی کی قیمتوں

پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا

🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے