فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ، تنقید کے بجائے اپنا پروگرام پیش کرے

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا اپوزیشن عمران خان پر تنقید کے بجائے اپنا پروگرام پیش کرے۔  ان کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنے جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس ڈرامے کے تمام کردار پٹ چکے ہیں،ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ نہ راستہ نہ ہی منزل ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح یہ لوگ کبھی ایک ڈگر پھر دوسری پر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عمران خان پر تنقید کافی نہیں، اپنا پروگرام دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج سوات میں ہو گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔

نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔

مشہور خبریں۔

ہم جنوب سے شمالی شام تک راہداری نہیں بننے دیں گے: اردگان

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: جب طیب اردوغان نے جمعرات کی شام کابینہ اجلاس کے

ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں

الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا

?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں:    یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک

سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا

?️ 16 دسمبر 2021سکردو(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ایئرپورٹ کو

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی

وحشیانہ انداز بن سلمان حکومت کا وطیرہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے سرگرم ادارے نے آل سعود حکومت کی جانب

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مزید بات ختم: واشنگٹن پوسٹ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن

ڈی آئی خان: شادی تقریب میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے