?️
سچ خبریں:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہےکہ وہ افغان عوام کی صورتحال سے آگاہ ہیں ،تاہم جب تک طالبان امریکہ کے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ان کے اثاثے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے کہا کہ ہم افغانستان کے بارے میں آگاہ ہیں،تاہم جب تک طالبان ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کرتے ان کےضبط کیے گئے اثاثے جاری نہیں کیے جائیں گے اور طالبان کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
امریکی خصوصی ایلچی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ابھی تک یقین نہیں ہے کہ طالبان واقعی خواتین کے حقوق کا احترام کریں گے،درایں اثنا افغانستان میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) کے ڈائریکٹر وکی اکن نے کہاکہ بین الاقوامی پابندیاں، بینکنگ پابندیاں اور بین الاقوامی برادری کا طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار وہ تمام عوامل ہیں جو امدادی تنظیموں کے کام میں رکاوٹ ہیں۔
اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے مقرر کردہ نمائندے سہیل شاہین نے کہاکہ مغرب جان بوجھ کر افغانستان میں اقتصادی بحران کو ہوا دے رہا ہے اور افغانستان کو مشکل معاشی صورتحال میں ڈالنا چاہتا ہےجبکہ انھیں معلوم ہے کہ اس ملک میں انسانی بحران ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ایک مشکل موسم سرما کا سامنا کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مالی اور انسانی امداد افغانستان پہنچ جائے گی، کیونکہ لوگ بہت مشکل حالات میں ہیں،ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے کہاکہ جب تک افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں بین الاقوامی برادری کا موقف واضح نہیں ہو جاتا افغانستان کے ساتھ اس کے تعلقات معطل رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
جان بولٹن 2024 کے الیکشن میں ٹرمپ کے حریف
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر
جنوری
سعودی عرب میں صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کی گرفتاریاں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے
جنوری
امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری
جون
مغرب نے فرانس کی مذمت کس لئے کی؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:مغرب کے شمال میں واقع تانگیر شہر کے متعدد باشندوں نے
جنوری
بھارتی حکومت کشمیری عوام کے جذبات کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کررہی ہے:فاروق عبداللہ
?️ 6 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور
دسمبر
یمنیوں کا قطر میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کا اعلان
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے
جون
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،44 دہشت گرد گرفتار
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 44دہشتگردوں
جون