سچ خبریں:جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ملک میں شرح پیدائش کے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے آبادی میں کمی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور شرح پیدائش کے بحران کے بعد اس ملک کے وزیر اعظم کا انتباہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے ملکی پارلیمان میں اس بحران کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی حکومت جون تک بچوں سے متعلق پالیسیوں کے لیے فنڈنگ کو دوگنا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اپریل تک اس کے لیے ایک نئی سرکاری ایجنسی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے،رپورٹ کے مطابق 2021 میں جاپان نے شرح پیدائش میں کمی کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس ملک کو دنیا کا سب سے بوڑھا ملک کہا جاتا ہے۔