عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا:وزیراعظم شہباز شریف

?️

مانسہرہ:(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگایا اور کہا کہ عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا، پٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں، غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، پنجاب میں آٹا سستا کردیا، خیبر پختونخوا میں بھی قیمتیں کم کریں گے، وزیراعلیٰ نے چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دیا تو خادم حاضر ہے۔

مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے، 50 لاکھ گھر بڑی دور کی بات ایک اینٹ نہیں لگائی، گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، خیبرپختونخوا کےعوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار۔

وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں، عمران خان نے اپنے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں، عمران خان کو پتہ تھا وہ آئینی طریقے سے گھر جارہا ہے، ہمیں مجبوراً تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، 8 کروڑ لوگوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں 10 کلو آٹا 400 روپے کا ملے گا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں عوام کو سستا آٹا دو۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں۔ لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے۔ ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے، پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی، جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے لوگوں آج میں مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اس کالج سے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں، مانسہرہ اور گردو نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں۔ اسی طرح ہزارہ کے لیے علیحدہ الیکٹرک کمپنی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میں یہاں ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں جس کے آپ کو بے پناہ فواد ملیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے، لوگ ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں اور نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں۔ ملتان سکھر موٹروے 2016 میں آغاز کیا اور اس کی تعمیر اپنے دور میں مکمل کی، نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی سے ہمکنار کرانے کے دن رات محنت کی، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں لیکن 8 کروڑ لوگوں کو سبسڈی بھی دی، عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو کہا تھا کہ آٹے کو سستا کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا لیکن مجھے اب تک خیبرپختونخوا حکومت سے جواب نہیں دیا گیا، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں۔ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں 30 سے 35 فیصد ٹرن آؤٹ ہے جو حوصلہ افزا خبر ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دوردراز رہنے والے لوگوں کو جہموریت پر یقین ہے۔

مشہور خبریں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بن گئے

?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی

امریکی بحریہ کے کمانڈر کا بحرین اڈے پر واپسی مشکل ہونے کا اعتراف

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈیرل کیڈل نے اعتراف کیا ہے

درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب

صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے

روس کا 27 یوکرینی ڈرون اور 2 میزائل تباہ کرنے کا دعوی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورسک کے

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 22 ستمبر 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر

میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا

جرمنی میں اتحاد کی شاندار مثال، مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشترکہ عبادت کے لیئے نئی عمارت کی تعمیر

?️ 28 مئی 2021برلن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں انتہاپسندوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے