?️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فون کال کے دوران تیل کی قیمتوں کے تحفظ اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا،کریملن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ دونوں فریقوں نے اوپیک + گروپ کے فریم ورک کے اندر تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن نے بن سلمان کے ساتھ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، روسی صدارتی دفتر کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے موسم خزاں کے آغاز میں ریاض کے ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ ماسکو میں ہونے والی روسی توانائی ہفتہ کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس فون کال میں روس اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں ان کے فروغ کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر میں روس کے صدر اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ، چیف جسٹس نے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان
نومبر
پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے
نومبر
جارحیت پسندوں کو انتباہ اور فلسطین کی حمایت میں یمن میں زبردست مظاہرے
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد
فروری
صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک
?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو
ستمبر
ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ
جولائی
امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور
مئی
مانتے ہیں آنکھ کا ایشو ہے لیکن 85 فیصد کی بات درست نہیں۔ اختیار ولی
?️ 15 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا ہے کہ
فروری
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل