تھکاوٹ اور جسمانی مسائل کے باعث پوپ فرانسس کے مستعفی ہونے کا امکان

پوپ فرانسس

🗓️

سچ خبریں:عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس نے تھکاوٹ اور جسمانی وجوہات کی بنا پر اپنے استعفیٰ کے امکان کا اعلان کیا۔

ٹاس کے مطابق، ویٹیکن نیوز پورٹل کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرانسس نے عمومی طور پر اس بارے میں کہا کہ وہ چیزیں جو ان کو مستعفی ہونے پر مجبور کر رہی ہیں کہ تھکاوٹ، جس کی وجہ سے آپ چیزوں کو واضح طور پر نہیں دیکھ پاتے۔ شفافیت کا فقدان اور حالات کا درست اندازہ لگانے میں ناکامی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر وہ بہت تھک گئے ہیں اوراگراپنا کردار ادا نہ کر سکے تو وہ اس عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

پوپ فرانسس، جو اب 86 سال کے ہیں پہلے کہہ چکے ہیں کہ 2013 میں پوپ بینیڈکٹ XVI کے استعفیٰ نے پوپوں کے استعفیٰ کی راہ ہموار کی۔

تاہم، پوپ فرانسس نے گزشتہ فروری میں کہا تھا کہ پوپ کو روایتی طور پر تاحیات خدمت کرنی چاہیے اور پوپ کی ریٹائرمنٹ کو رواج نہیں بننا چاہیے۔

پوپ بینیڈکٹ XVI نے بڑھاپے اور صحت کے مسائل کی وجہ سے 2013 میں استعفیٰ دے دیا، وہ 600 سالوں میں ویٹیکن سے مستعفی ہونے والے پہلے پوپ بن گئے۔

پوپ بینیڈکٹ XVI کیتھولک چرچ کی تاریخ میں مستعفی ہونے والے چوتھے پوپ تھے لیکن ان کا استعفیٰ گزشتہ چھ صدیوں میں بے مثال تھا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے:شیخ رشید

🗓️ 30 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان  نے اسلام

اسرائیل کو انڈر 20 ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے:سینکڑوں انڈونیشین شہری

🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشیی باشندوں نے ایک ریلی

روس کی تجاویز کو مسترد کرنے میں یوکرین کے سینئر مذاکرات کار مصر

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ امن

2023 میں تیسری عالمی جنگ کا امکان

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز

کابل میں امریکی سفارت خانہ خفیہ دستاویزات کو تباہ کرنے میں مصروف

🗓️ 14 اگست 2021سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت

تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا

🗓️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے

سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل

موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی

🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے