?️
سچ خبریں:مصر ایئرلائن نے پہلی بار تل ابیب بین گوریون ہوائی اڈے کو دنیا بھر میں سفر کرنے کے اپنے اڈوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
مصر ایئرلائن مصر للطیران نے پہلی بار تل ابیب بین گوریون ہوائی اڈے کو دنیا بھر میں سفر کرنے کے اپنے اڈوں کی فہرست میں شامل کیا تواس خبر نےمصری سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا جس کے بعد انھوں نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی اور مسئلہ فلسطین مسلمانوں اور عربوں کے لیے اول درجہ کا مسئلہ رہے گا۔
واضح رہے کہ مصر ائرلائن کے یہ غیر معمولی اقدام صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مصر آنے اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کرنےکے چند دن بعد ہواجبکہ مصری میڈیا نے اس سفر پر زیادہ توجہ نہیں دی،تاہم صیہونی میڈیا نےاس کی مکمل کوریج کی جبکہ بینیٹ نےمصر پہنچنے کے بعد سے شرم الشیخ اور بات چیت کی نوعیت تک اور واپس آنے تک اپنے سفر کے تمام لمحات کو ٹویٹ کیا۔
صیہونی چینل کان کے مطابق گذشتہ کئی دہائیوں میں مصری ایئر لائنز تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر پہلی بار براہ راست پروازیں شروع کرے گی،واضح رہے کہ ان طیاروں پر مصری پرچم لگا ہوا ہوگا جبکہ یہ تل ابیب سے شرم الشیخ اور قاہرہ جانے والی دیگر پروازوں کے برعکس ہوگا جو چھوٹی کمپنی سینا للطیران کے ذریعے چلائی جاتی تھی،واضح رہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدوں پر دستخط کے بعد سے سینا ایئرلائنز ، جن کے طیاروں پر مصری پرچم نہیں ہوتا ہے، نے سینا ویب سائٹ پر درج کیے بغیر قاہرہ سے تل ابیب جانے کے لیے صرف دو نجی جیٹ طیارے چلائے ہیں۔
یادرہے کہ سائبر اسپیس میں مصری عوام نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مصر اور اسرائیل کے تعلقات میں اگلا مرحلہ عوامی سمجھوتے کا مرحلہ ہوگا،کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ دھوکہ ہے،غادہ امام نے ٹویٹر پر لکھاکہ پہلی بارمصرللطیران نے بین گوریون ہوائی اڈے کو اپنی سفری فہرست میں شامل کیا ہے ،اس اقدام کی وجہ کیا ہے؟ کیا سمجھوتے کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے؟ اور کیا مصری اس نئے امن کو قبول کریں گے؟
مشہور خبریں۔
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ
مئی
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر
مارچ
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف
مارچ
صیہونی حکام کو پوپ فرانسس کے جنازے میں شریک نہیں ہونا چاہیے؛سابق اسرائیلی سفیر کا مطالبہ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق سفیر درور ایدار نے پوپ فرانسس
اپریل
بندر حدیدہ میں طبی آلات کے گودام کو نشانہ بنانا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمن میں المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی اتحاد
مارچ
نصراللہ نے پھر اپنا وعدہ نبھایا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی
جولائی