?️
سچ خبریں:ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے صوبے دوہوک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے صوبے دوہوک کے کچھ حصوں پر بمباری کی، عراقی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے آج جبل متین اور العمادیہ شہر کے سُکری گاؤں کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے ممکنہ نقصان کی حد ابھی تک معلوم نہیں ہے،یادرہے کہ 23 فروری کوبھی ترک لڑاکا طیاروں نے اربیل کے شمال میں واقع سدکان کے علاقے میں روسور کے علاقے میرکے حوش پر بمباری کی۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی نے اپنی سرحد کے قریب واقع صوبہ دہوک کے العمادیہ شہر پر PKK کی فورسز کی موجودگی کے بہانے قبضہ کررکھاہے اور آئے دن اس علاقے پر بمباری کرتا رہتا ہے جس سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ شمالی عراق پر ترکی کے حملوں نے بہت سے باشندوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے جس کے بعد انھوں جنگ کو رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کامطالبہ کیا ہے، تاہم ترکی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور حملے جاری ہیں جس کے باعث یہاں کی عوام میں ترکی کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم کی 2 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر
جون
پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری
فروری
امریکہ کو کس نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کیا:عراقی تجزیہ کار
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایران اور
اپریل
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو
جولائی
نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان
اکتوبر
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،چوہدری پرویز الٰہی زخمی
?️ 16 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ
اپریل
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونی حکام کی
مئی