🗓️
سچ خبریں: جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین کے بار بار انتباہ کے باوجود تائیوان کو فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں قانون سازی کی منظوری کے ساتھ بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اپنے سرکاری نمائندوں کے ذریعے امریکی سینیٹ کے مداخلتی منصوبے پر شدید احتجاج واشنگٹن کو بھیجا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق ماؤ نے روزانہ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران دھمکی دی کہ اگر یہ منصوبہ سینیٹ میں اپنا راستہ جاری رکھتا ہے اور بالآخر منظور ہو کر قانون بن جاتا ہے تو اس کے امریکہ اور چین کے تعلقات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے امریکی سینیٹرز کے اس منصوبے کو تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کو انتہائی غلط پیغامات بھیجنے والے قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد درست کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ امریکہ تائیوان کی اپنے دفاع کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہے۔
تائیوان کو چین کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے جس پر علیحدگی پسند دعوے کرتے ہیں بیجنگ نے ہمیشہ تائیوان کے نمائندوں اور مغربی حکام کے درمیان کسی بھی رابطے کی مخالفت کی ہے خاص طور پر جن ممالک کے ساتھ بیجنگ کے سفارتی تعلقات ہیں کے اعلیٰ سطح کے سیاسی یا فوجی حکام کے درمیان رابطے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دورے چین کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
اپریل
خیبر پختونخوا: عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کیلئے اجلاس، خصوصی اقدامات کا فیصلہ
🗓️ 13 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے
جنوری
اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا
🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کے پانچویں لہر کے
جنوری
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے
مئی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک کے کردستان خطہ کے مرکزی شہر
اپریل
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جاسوس ڈرون کا انجام
🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی
اپریل
کابینہ کمیٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی
🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) آڈیو لیکس کے معاملے پر کابینہ
اکتوبر