?️
سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے بعد جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنین شہر پر صیہونی فوج کے حملے اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی:صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کی شام بتایا کہ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام شائع کیا جس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی فوج کے پے در پے پرتشدد اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریاض جنین اور اس کے آس پاس کے کیمپوں کے رہائشیوں کےکے خلاف اسرائیلی فوج کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم فلسطینی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ فلسطینی خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی فلسطینیوں کے لیے خدا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جنین قصبے میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف گزشتہ روز صیہونی فوج کی فضائی اور زمینی کاروائیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
مزید:امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
یاد رہے کہ صیہونی حملے کے نتیجے میں اس فلسطینی قصبے کے متعدد مکین شہید اور زخمی ہوئے ،تاہم صیہونیوں کی جانب سے مزید پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہنری کسنجر نہ رہے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: مشہور سیاست دان اور امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری
نومبر
اسرائیل محاذوں کے اتحاد سے کیوں خوفزدہ ہے: فلسطینی میڈیا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قدس پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں سیف القدس
اپریل
سعودی اتحاد نے یمن میں 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ جنگ بندی
اپریل
سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں. خواجہ آصف
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان
ستمبر
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
وزیرستان میں نئی پولیو کیسز کی وجہ ویکسینیشن کی کمی قرار
?️ 2 مئی 2022(سچ خبریں)ایک ہفتے کے وقفے سے پولیو کے دو کیسز سامنے آنے
مئی
خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل
مئی
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل