?️
سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے ایک شہری کو بے روزگاری اور ملک کی معاشی صورتحال پر تنقید کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی۔
سعودی عرب کی جانب سے مخالفوں اور کارکنوں کے خلاف طویل اور غیر معقول سزائیں سنانے کے لیے شروع کی گئی مہم کے بعد، سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے بیرون ملک سے تعلیم یافتہ عبداللہ جیلان کو سوشل میڈیا پر ملک میں بے روزگاری، معاشی حالات اور شہری حقوق کے بارے میں تنقیدی مواد شائع کرنے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب سعودی کارکن اس ملک میں جبر کی نئی لہر کا نمایاں طور پر نشانہ بنے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آل سعود کے وحشیانہ عدالتی احکام نے بچوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جہاں حال ہی میں سعودی عدالتوں نے من مانے طریقے سے اور بغیر کسی وضاحت کے آٹھ بچوں اور نوعمروں کو موت کی سزا سنائی ہے ،یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے طویل اور غیر منصفانہ سزائیں امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہیں۔
بہت سے میڈیا اور انسانی حقوق کے گروپوں نے نشاندہی کی ہے کہ سعودی عرب میں سرگرم کارکنوں کے خلاف غیر منصفانہ فیصلے ایک ایسے وقت میں جاری کیے گئے جب سعودی تیل کی ضرورت کے باعث امریکہ اور یورپ کی پالیسیوں میں تبدیلی کے سائے میں خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی حکومت اور محمد بن سلمان ذاتی طور پر اپنی چار سالہ تنہائی سے باہر آئے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام
جولائی
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم
اگست
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے
?️ 18 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے
ستمبر
صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی
اکتوبر
عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس
نومبر
شام میں داعش کے پاس امریکی اسلحہ کیسے آتا ہے؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے 12 مختلف علاقوں میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم
جنوری
ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق
?️ 30 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا
دسمبر
اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق
فروری