?️
سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد110 تک پہنچ گئی ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے جبکہ 110 افراد زخمی ہوئے ہیں ، عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل خالدالمحنه نے آج (اتوار ، 25 اپریل) العراقیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابن الخطیب اسپتال میں آگ لگنے سے 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے، جن میں اسپتال میں داخل بیمار اور اسپتال کا عملہ شامل ہےجبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
المسلہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے میڈیا ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل سعد معن نے بتایا کہ ابن الخطیب اسپتال میں واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ہم نتائج کے منتظر ہیں،اس واقعے کی پوشیدہ جہتوں کے تعین کے لئے تکنیکی اور کرائم تحقیقات جاری ہیں،بریگیڈیئر جنرل معن نے کہا کہ ہم تحقیقات پوری ہونے تک کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔
یادرہے کہ عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی کہ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں ایک دھماکہ ہوا ہے ، اور اس واقعے کی وجہ اسپتال میں آکسیجن کیپسول کا پھٹنا تھا جہاں کووید 19 کے مریض داخل تھے،واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع میں دی جانے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس حادثے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والے واقعے سے عراق کی قومی سلامتی متاثر ہوئی ہے،یہ واقعہ ناکامی کا ثبوت ہے اور اس کی فوری تحقیقات کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ لاپرواہی صرف ایک غلطی نہیں ہےبلکہ ایک ایسا جرم ہے جس کے لئے لاپرواہی سے کام لینے والے سب افراد کو ذمہ داری قبول کرنا ہوگی،میں 24 گھنٹوں کے اندر ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے نتائج اور مجرموں کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہوں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک
اپریل
افغان امن کانفرنس کی منسوخی اور طالبان کا امریکا سے اہم مطالبہ
?️ 22 اپریل 2021(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے
اپریل
امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات
دسمبر
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی
?️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام
ستمبر
کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور فرانس میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں
دسمبر
فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا:شہباز شریف کا ’’ارنا‘‘ کو خصوصی انٹرویو
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےحالیہ پاک بھارت جنگ
مئی