🗓️
سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا ، برطانیہ اور امریکہ کے مابین ہتھیاروں کے نئے معاہدے کو غداری قرار دیتے ہوئے لندن کے اقدامات کی منطق کو فقط موقع پرستی قرار دیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایو لو ڈریان نےصحافیوں کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ فرانس نے لندن سے اپنے سفیر کو واپس کیوں نہیں بلایا ، کہا کہ برطانیہ کی مستقل موقع پرستی کے پیش نظر انہیں ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ڈریان نے فرانسیسی ٹیلی ویژن کو بتایاکہ لندن سے اس ملک کے سفیر کو واپس بلانا ضروری نہیں تھا کیونکہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ برطانوی حکومت کی منطق مسلسل موقع پرستی پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا ،برطانیہ اور امریکہ کے نئے ہتھیاروں کے معاہدے AUKUS میں برطانیہ کا کردار گاڑی میں پانچویں پہیےکا جیسا ہےجبکہ پیرس اس معاہدے کو دھوکہ دہی اور خیانت سمجھتا ہے، لوڈرین کے مطابق ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے انہیں نئے معاہدے کے منظر عام پر آنے سے صرف ایک گھنٹہ قبل سابقہ معاہدے کی منسوخی سے آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ یہ معاہدہ دھوکہ دہی ، رسوائی اور جھوٹ پر مبنی ہے ، اور جب آپ فرانس کے حلیف ہیں تو آپ کو ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا، جب ہم نے دیکھا کہ امریکی صدر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ایک نئے معاہدے کا اعلان کر رہے ہیں تو ہمیں اعتماد کی شدید خلاف ورزی کا احساس ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فرانسیسی وزیرخارجہ نے امریکہ اور آسٹریلیا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا، یادرہے کہ لوڈریان نے یہ ریمارکس واشنگٹن کے کینبرا کے ساتھ فوجی معاہدے کے جواب میں دیے ہیں نیز انھون نے اپنے ملک کےسفیر کو واشنگٹن اور کینبرا سے واپس بلانے کا مطالبہ کیا جو کہ بحران کی گہرائی کی نشاندہی کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بابر اعوان کی شہباز گل کے حوالے سے پریس کانفرنس
🗓️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا
اگست
بحرین میں گرفتاریوں کا بازار گرم
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے عوامی
فروری
تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں
ستمبر
الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، شبلی فراز
🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ
مارچ
ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور
نومبر
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور پر لانچ کیا جانے
جون
ترکی میں داعش کے 30 مالی معاونین گرفتار
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیک وقت
دسمبر
آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال
🗓️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات
اپریل