نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ کے سکیورٹی انچارج نے ہمیں بتایا کہ سکیورٹی تھریٹ ہیں، پاکستان کی تمام مسلح افواج سکیورٹی پر موجود تھی، ہم نے کہا کہ کے بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلیں لیکن وہ نہیں مانے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دورے کو ایک سازش کے زریعے ختم کیا گیا ہے، جس کی بھی سازش ہے میں نام نہیں لوں گا اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لگتا ٹیم کے باہر نکلتے ہی حملہ ہو سکتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کوئی تھرٹ نہیں تھا، جب ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ان کے اداروں سے بات کی تو ان کے پاس کوئی ذمہ دار شواہد نہ تھے، ہمارے تمام اداروں نے کام کیا اور انہیں منانے کرنے کی کوشش کی ہے، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہمیں قربانی کا بکرا بنانے چاہتے تھے حالانکہ نیوزی لینڈ ٹیم نے چار ماہ پہلے سکیورٹی ٹیم یہاں بھیجی تھی اور یہ سب کچھ انہوں نے کلیئر کیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں، ہم نے تمام ممالک کو افغانستان سے انخلاء میں مدد کی ہے، آج 17 دن ہوئے ہیں افغانستان حکومت اور ہم وہاں امن چاہتے ہیں، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ افغنستان میں کوئی بھوکا مرے، ہماری فورسز کی موجودگی میں طورخم اور چمن بارڈر محفوظ ہے۔

مشہور خبریں۔

پنسلوانیا ہوائی اڈے پر سامان میں بم ہونے کے الزام میں ایک امریکی شہری گرفتار

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست کو

62 صهیونیست فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میلادی سال کے

شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان

?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن

?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی

مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ

غزہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی امور کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے