?️
سچ خبریں:برطانوی سپیشل فورسز کے ایلیٹ سپاہیوں کو چیک پوسٹوں پر طالبان سے بچنے کے لیے افغان خواتین اور برقع کے روایتی کپڑے پہننے پر مجبور ہونا پڑا۔
افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز نے ایک چالاک حکمت عملی اور افغان خواتین کے روایتی لباس استعمال کرتے ہوئے کابل پہنچنے کے لیے طالبان کی چوکیوں کو عبور کیا،برٹش فضائیہ کی اسپیشل فورسز (ایس اے ایس) جس کے افغانستان میں 20 سے زائد فوجی تھے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے حملوں کے خطرات کے پیش نظر کابل واپس آنے کا حکم دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق انہیں خبردار کیا گیا کہ ملک کے جنوب جہاں وہ اپنے خفیہ مشن کے لیے تعینات تھے، سے ان کو لے جانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے ، ایک باخبر ذریعہ نے انکشاف کیا کہ برٹش فضائیہ کی اسپیشل فورسز یونٹ مہینوں سے افغانستان میں خفیہ جاسوسی مشن پر تھیں ،تاہم اچانک سب کچھ ختم ہوگیا، ان سے کہا گیا کہ وہ آپریشن منسوخ کر دیں اور فوری طور پر کابل پہنچنے کی تیاری کریں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے ایلیٹ سپاہی جن کا نعرہ تھا "ہمیں شکست دینے کی کس میں ہمت ہے” ، اپنا بیشتر فوجی سامان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے، انہوں نے کابل جانے کے لیے پانچ ٹیکسیاں خریدیں نیز کہیں پر انہوں نے مبینہ طور پر انسداد دہشت گردی پولیس کی مدد سے طالبان کی چوکیوں کو عبور کیا اور کہیں پر انہوں نے چالاکی سے افغان خواتین کے روایتی لباس پہنے اور شناخت سے بچنے کے لیے اپنے چہروں کو برقعوں سے ڈھانپ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان خصوصی فوجیوں نے اپنا زیادہ تر سامان چھوڑ دیا اور اپنے آپ کو برقعوں میں چھپا کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
مشہور خبریں۔
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
ایرانی حملے میں صیہونیوں کا کون سا اہم ائربیس تباہ ہوا ہے؟
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے
اپریل
غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے
مئی
چین کے خلاف تجارتی جنگ میں امریکہ کو مکمل شکست
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کی جانب سے چین کے خلاف چلائی جانے
فروری
کارگل کے عوام نے شہید رئیسی کے لیے سوگ منایا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری
چینی لڑاکا اور امریکی جاسوس طیارے کے درمیان براہ راست گفتگو
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کی گہرائی کا انکشاف اس
فروری
دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں: وزیراعظم
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث
اپریل