?️
سچ خبریں:برطانوی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی ایک ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی مسلح افواج میں نصف سے زیادہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے لیکن بیشتر کسی وجہ سے شکایت کرنے سے کتراتی ہیں۔
برطانوی اخبار مرر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی مسلح افواج میں نصف سے زیادہ خواتین جنسی طور پر ہراساں کیے جانے ،جبر اور تشدد کا نشانہ بنی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 16500 خواتین فوجیوں میں سے 58 فیصد اور 64 فیصد ریٹائرڈ خواتین متاثرین ہیں جو عصمت دری اور حملہ سمیت بدترین جرائم کا شکار ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق ، تاہم ان جرائم کے بہت سے مرتکب یا تو سزا سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں یا معمولی تادیبی اقدامات کے ساتھ انہیں رہا کردیا گیا ہےجبکہ خواتین کی مسلح افواج سب کمیٹی میں پیش کردہ اس رپورٹ میں برطانوی وزارت دفاع کو خواتین کے خلاف بدسلوکی کا مقابلہ کرنے کے لئے 53 سفارشات پیش کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے نمٹنے میں ناکامی خواتین کی صلاحیتوں کے حصول میں رکاوٹ ہے اور انھیں خطرے میں ڈالتی ہے، برٹش ممبر پارلیمنٹ سارہ اٹرٹون جو سب کمیٹی کے سربراہ اور ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں ، نے کہا کہ یہ مشکل ہے کہ وہ ان کے ساتھیوں کے ذریعہ خواتین کی مار پیٹ کی کہانیوں سے متاثر نہ ہوں، مرر کے مطابق رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین فوجیوں نے محکمہ دفاع کے شکایت نظام پر مکمل طور پر عدم اعتماد کیا ہے اس وجہ سے کہ دس میں سے چھ افراد اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بات نہ کرنے کو ترجیح دی ہےجبکہ تین میں سے ایک شکایت کنندہ نے اس تجربے کو انتہائی ناقص قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ میں فوج کی طرف سےخواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی خبروں کے سامنے آنے والے رد عمل پر بھی تنقید کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے خلاف نوٹس لیں
?️ 16 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن
جولائی
داعش نے طالبانی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ کی خراسان شاخ نے اپنے ٹیلی
دسمبر
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری
اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے
مئی
کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا
?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا
فروری
غزہ جنگ تیسرے مرحلے میں داخل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں القدس پر قابضین کے جرائم کو 9 ماہ
جولائی
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر